دہشتگرد اپنی انسان دشمن کارروائیوں سے پاکستانی عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں،عمران چوہدری

منگل 29 مارچ 2016 20:26

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما عمران ادریس چوہدری نے سانحہ گلشن اقبال پارک کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہاکہ دہشتگرد اپنی انسان دشمن کارروائیوں سے پاکستانی عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ پاکستانی حکومت ‘پاک فوج اور عوام دہشتگردوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور وہ مٹھی بھر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک سے پاکستانی قوم غمزدہ توہے لیکن ان کے حوصلے اور عزم پہلے سے بھی بلند ہے اور وہ دہشتگردوں کے حوالے سے کسی بھی طرح کمپرومائز کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہاکہ بیگناہ کمسن بچوں ‘خواتین اور بیگناہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک دہشتگردوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا اور پوری قوم حکومت اور پاک فوج کیساتھ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں