کمشنرساہیوال کاضلعی اور تحصیل کی سطح پرتمام سکولوں ‘کالجز‘عدالتوں ‘ مارکیٹوں اورمساجدکی سیکورٹی سخت کرنے کاحکم

منگل 29 مارچ 2016 20:26

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) کمشنرساہیوال آصف اقبال نے پاکپتن ‘ اوکاڑہ اورساہیوال میں ضلعی اور تحصیل کی سطح پرتمام سکولوں ‘کالجز‘میڈیکل کالج‘ پرائیویٹ تعلیمی اداروں ‘ بازاروں ‘ عدالتوں ‘ مارکیٹوں ‘مساجد ‘ عبادتگاہوں ‘ امام بارگاہوں ‘ بس اسٹینڈ ز ‘ ریلوے اسٹیشنوں اورعوامی اجتماعات کی سیکورٹی فول پروف کرنے کاحکم جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے حکم میں انہوں نے کہاہے کہ تمام ہوٹلوں ‘ شہروں کے داخلی خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے۔ متعلقہ افسران سکولوں اورکالجز کی سیکورٹی چیکنگ کریں۔ پولیس ناکہ بندی کوموثربنائے۔ تمام ضروری اور اہم مقامات پرسیکورٹی بڑھادی جائے۔ انہوں نے گلشن اقبال پارک لاہورمیں ہونیوالے دھماکہ اور بہت بڑی تعداد میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی فوج اورحکومت کے شانہ بشانہ ہیں اور وطن دشمنوں کی سرکوبی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے میلہ کمیر میں بھی سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کرنے کاحکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں