ساہیوال‘ منڈیوں میں بدترین صفائی کے نظام سے بارش کے بعد سبزی وفروٹ منڈی میں کیچڑامڈآیا ‘بدبوسے شہریوں کا جینادوبھر ہو گیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 20:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) بارش کے بعد سبزی وفروٹ منڈی میں کیچڑامڈآیا بدبوسے شہریوں کا جینادوبھر‘ منڈیوں میں بدترین صفائی کے نظام سے شہریوں کوشدیدپریشانی‘ متعلقہ حکام نے آنکھیں بندکرلیں ‘کمشنرساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجے کے قریب گرج چمک کے ساتھ اچانک تیزبارش کاسلسلہ شروع ہوا جووقفہ وقفہ سے تھوڑی دیرتک جاری رہا۔

(جاری ہے)

بارش سے سبزی وفروٹ منڈیوں میں کیچڑ امڈآیااورصبح کے وقت سبزی خریدنے کے لئے آنے والے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا۔ منڈیوں میں بدبو اورتعفن اٹھنے سے شہریوں کاجینادوبھر ہوگیا ہے بعض شہری کیچڑ کے باعث سلپ ہوکر گرتے رہے۔ دونوں منڈیوں میں بارش کے بعد کیچڑ سے شہریوں کوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے۔ بدترین صفائی کے نظام کاکوئی نوٹس نہیں لیتا۔ متعلقہ حکام نے آنکھیں بند کررکھی ہیں اورمنڈیوں میں بے ضابطگیاں کرکے لوٹ مار کے سلسلے پرپوری توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ شہریوں نے کمشنرساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے بعد سبزی وفروٹ منڈیوں کادورہ کرکے صفائی کے بدترین نظام کانوٹس لیں اور متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں