فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 2دہشت گرد تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

جمعرات 24 مارچ 2016 12:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) فوجی عدالت سے سزایافتہ 2 دہشت گردوں کوجمعرات کی صبح تختہ دارپرلٹکا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوجی عدالت سے سزائے موت پانیوالے عبیداللہ اورسہیل کو ساہیوال جیل میں سخت سیکیورٹی میں پھانسی دی گئی۔دہشت گرد عبیداللہ کو بنوں جیل اورفورسز پرحملوں میں جرم ثابت ہونے پر 7اپریل 2015کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

سہیل نامی دہشت گرد دو فوجی جوانوں کی شہادت میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئی تھیں، فوجی عدالت نے دہشت گرد سہیل پر جرم ثابت کرتے ہوئے 15اگست 2015کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔دونوں دہشت گردوں کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے اپیل کا حق دیا گیا تھا تاہم عبید اللہ اورسہیل مقررہ عرصے میں اپنے بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد جمعرات کو ان کی سزا پرعملدرآمد کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے گئے۔واضح رہے کہ پاکستان کے شہرپشاورمیں دسمبر2014 میں ہونے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد سزائے موت پرعائد پابندی اٹھائی گئی تھی اورفوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں