ساہیوال ‘ریلوے اسٹیشن پر آن لائن ریزویشن سٹم خراب ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

بدھ 23 مارچ 2016 20:51

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء ) ریلوے اسٹیشن پر آن لائن ریزویشن سٹم خراب ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پرشیانی کا سامنا ریلوے کو لاکھوں روپوں کا ٹیکہ لگ گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے ساہیوال سے دوسرے شہروں کو جانے کے لیے آن لائن ٹکٹ سٹم خراب پڑا ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کی ریزویشن نہ ہو سکی وہ سہارا دن مارے مارے پھرتے رہے تاحال ابھی تک آن لائن سٹم بحال نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال میں مریضوں لاہور ریفرکرنے کے دوران وہاں پر موجو د سرکاری عملہ پرا ئیوٹ ایمبویس کے ڈرائیووراں سے مل گیا مریضوں کو لاہور لے جانے کے لیے خود سودا بازی کر کے پرایؤٹ ایمبویس والوں سے وصول کرنے لگے ذرائع کے مطابق جب کسی مریض کو ہسپتال کا ڈاکٹر لاہور ریفر کرتا ہے تو ہسپتال میں کام کرنے والا عملہ مریض کے رشتے داروں کے پاس جاتے ہیں اور ان کو مجبور کرتے ہیں کہ ہسپتال کے پاس صرف ایک ایمبویس ہے وہ بھی موقع پر موجود نہیں ہم آپ کو کم پیسوں میں پرایؤٹ ایمبویس کروادیتے ہیں جبکہ سول ہسپتال میں صرف ایک ہی ایمبویس ہے وہ بھی مریض کو پٹرول کا دگنا خرچہ دینے پر لاہور لے جاتی ہے جبکہ سول ہسپتال کی دوسری ایمبویس مکمل طور پر خراب پڑی ہوئی ہے اسطرح مریضوں کو شدید پرشیانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں