ساہیوال ‘دارلاامان میں گونگی بہری لڑکی کی ہنگامہ آرائی ‘دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے

ساتھی لڑکیوں سے بھی ہنگامہ ‘دارلاامان انتظامیہ نے لڑکی کو پکڑکر ایدھی سنٹر کے حوالے کر دیا

بدھ 23 مارچ 2016 20:51

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء ) دارلاامان میں گونگی بہری لڑکی کی ہنگامہ آرائی دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے ساتھی لڑکیوں کے ساتھ بھی ہنگامہ آرائی کی دارلاامان کی انتظامیہ نے لڑکی کو پکڑکر ایدھی سنٹر کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ یوسف والا کی حدود سے پویس نے ایک نامعلوم دوشزہ لاوارث گونگی بہری کو گھومتے ہوئے لڑکی کو اپنی تحویل میں لیکر ایدھی سنٹر لے آے یہاں پر ایدھی سنٹر کے انچارج عابد کمبوہ نے لڑکی کو شوشل ویلفر آفیسر کی وسطت سے عارضی طور پر دارلاامان بھجوا دیا وہاں پر لڑکی نے پہلی رات ہی ہنگامہ کھڑا کر دیا جسکے بعد اگلی صبح دارلاامان کی انتظامیہ نے ایدھی سنٹر بھیج دیا ایدھی سنٹر والوں نے لڑکی کو ملتان ایدھی سنٹر منتقل کردیا تا حال ابھی تک لڑکی کے گھر والوں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں