حکومت پنجاب عوام کوجدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے‘پی ایم ڈی سی کی طر ف سے ساہیوال میڈیکل کالج کی رجسٹریشن بھی حکومتی اقدامات میں شامل ہے

مسلم لیگ(ن) کے راہنما عمران ادریس کی بات چیت

پیر 21 مارچ 2016 18:47

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) کے راہنما عمران ادریس نے کہاہے کہ حکومت پنجاب عوام کوجدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔پی ایم ڈی سی کی طر ف سے ساہیوال میڈیکل کالج کی رجسٹریشن بھی حکومتی اقدامات میں شامل ہے حکومت کے اس اقدام سے 600طلباء وطالبات کا مستقبل روشن ہوگیا جورجسٹریشن نہ ہونے کے باعث پریشان تھے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئے وارڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں بھی گرانٹ مہیا کی ہوئی ہے جس کی بدولت عمارت کی تیزی سے تعمیر جاری ہے عمارت کی تکمیل سے شہریوں کو جدید طبی سہولتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف ساہیوال کی تعمیروترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اورساہیوال کے سیوریج سسٹم کیلئے بھی جلدگرانٹ ملنے کی توقع ہے جس کی بدولت ساہیوال کے سیوریج کامسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں