گھریلو جھگڑا پرایم اے کی طالبہ نے زہر کھا کر جان دے دی

جمعہ 11 مارچ 2016 17:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء)نواحی چک 9-187ایل کی ایم اے کی طالبہ عقیلہ نے گھریلوجھگڑا پر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق مقامی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایم اے کی طالبہ عقیلہ کا اپنے گھر پر اپنے بھائیوں سے جھگڑا ہو گیا اور والدین نے بھائیوں کے موقف کی حمایت کی اور عقیلہ کی سرزنش کی جس پر دلبراداشتہ ہو کر عقیلہ نے زہر پی لیا جسے بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں