آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا نا تمام والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے ‘انہیں چاہیے کہ وہ اس اہم فرض کی ادائیگی میں کو تاہی نہ کریں

ڈی سی او ساہیوال کا3 ر وزہ انسداد پو لیو مہم کے انتظامات کا جا ئز ہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 3 مارچ 2016 19:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا نا تمام والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے انہیں چاہیے کہ وہ اس اہم فرض کی ادائیگی میں کو تاہی نہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر آصف اقبال چوہدری نے 14تا 16مارچ تک جار ی رہنے والی پو لیو مہم کے انتظامات کا جا ئز ہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس مو قع پر ڈی پی او ساہیوال سید باقر رضا ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اشرف جا وید ،ڈاکٹر اسلم پر ویز ،ڈاکٹر سعد بن سعید ،مو لا نا ضیا ء اﷲ شاہ بخاری اور مو لا نا احسان الحق فرید ی کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہا کہ لوگوں میں شعور اور آگہی کے سلسلہ میں پی ایچ اے کی جا نب سے 100اور محکمہ صحت کی جا نب سے50بینرز ضلع کی نما یاں جگہ پر لگائے جا ئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم کی کا میابی کے لیے اساتذہ اور علما ء کرام ،سما جی کا رکنوں اورپو لیس کے ساتھ ساتھ قومی رضا کاروں کی مدد لینے کی ہدایت کی تاکہ کو ئی بچہ پو لیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جا ئے ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اشرف جا وید نے کہا کہ 14سے16مارچ تک جا ری رہنے والی پو لیو مہم کے دوران 4لا کھ 31ہزار سے زائد بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئیں جا ئیں گے جس کے لیے1037ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 840مو با ئل ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں