ساہیوال‘ ایڈیشنل سیشن جج نے غیرت کے نام پر بہن اور اس کے آشنا کو قتل کرنے والے مجرم کو 25سال قیداور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

جمعرات 3 مارچ 2016 19:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) غیرت کے نام پر بہن اور اس کے آشنا کو قتل کرنے والے مجرم کو 25سال قیداور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز نے غیر ت کے نام پر اپنی بہن زبیداں بی بی اوراس کے آشنا محمدشعبان کو قتل کرنے والے مجرم محمدسلیم کو25سال قید اور 50ہزارروپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے جبکہ دیگر 4ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر فاروق‘رزاق ‘غلام رسول اور نذیر کوبری کردیا ہے ۔

استغاثہ کے مطابق 2011ء میں میرداد معافی میں غیر ت کے نام پرمحمدسلیم اور اس کے ساتھیوں نے اپنی بہن زبیداں بی بی اور اس کے آشنا شعبان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سلیم کو عمر قید وجرمانہ کی سزاسنائی جبکہ جبکہ چارملزمان کو بری کردیا ۔ عدالت نے مجرم سلیم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بطور معاوضہ ورثاء کو دینے کا بھی حکم سنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں