ساہیوال کے قصبے ہڑپہ میں چچی نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 4 سالہ بھتیجی کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا

4 سالہ بچی میرب چند روز قبل لاپتہ ہو گئی تھی ‘پولیس

بدھ 2 مارچ 2016 16:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) ساہیوال کے قصبے ہڑپہ میں چچی نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 4 سالہ بھتیجی کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق 4 سالہ بچی میرب چند روز قبل لاپتہ ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران شک پڑنے پر بچی کی چچی زاہدہ سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بچی کو اپنے بھائی کی مدد سے گلا دباکر ہلاک کرنے کا اعتراف کر لیا۔ملزمہ کی نشاندہی پر گھر میں دفن میرب کی لاش کو برآمد کر لیا گیا۔بچی کو قتل کرنے والی ملزمہ کے مطابق اس کاخاوند اپنے بیٹے سے زیادہ بھتیجی سے پیار کرتا تھا جسکی رنجش میں اس نے یہ قدم اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں