ساہیوال‘ ہیجڑوں اوربھکاریوں کی ہسپتال میں یلغار‘ ہیجڑے نے مریض کوخون دینے کی آفر کرکے حیران کردیا

اتوار 28 فروری 2016 22:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) ہیجڑوں اوربھکاریوں کی ہسپتال میں یلغار‘ ہیجڑے نے مریض کوخون دینے کی آفر کرکے حیران کردیا ‘تندرست ہوکر میری طرح ناچنے لگے گا ‘ ہیجڑے کامریض کومذاق۔ تفصیلات کے مطابق ہیجڑوں نے بھی بھکاریوں کے روپ دھارلئے اورسول ہسپتال میں بھکاریوں سمیت ہیجڑے بھی مانگنے لگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صابرکالونی کارہائشی داکٹرشوکت دل وارڈ میں داخل تھا کہ ایک ہیجڑے نے اٹھکیلیاں کرتے ہوئے نقدی لینے کیلئے صدالگائی کہ ڈاکٹرشوکت کواپنا خون دینے کی آفرکرتے ہوئے کہا کہ میراخون لگوالے تو جلد تندرست ہوجائیگااور میری طرح ناچ گاناشروع کردے گا جس پرقریبی مریض اور لواحقین ہیجڑے کے مذاق پرحیران رہ گئے۔

سول ہسپتال میں آجکل بھکاریوں اور ہیجڑے مریضوں کی جیبوں سے نقدی نکلوانے کے چکر میں طرح طرح کی باتیں سناتے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں