ساہیوال میڈیکل کالج کی رجسٹریشن نہ ہونے سے طلباء ذہنی تناؤ کا شکار ہونے لگے

ساہیوال میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کا کالج چوک میں روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج ودھرنا ‘وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کامطالبہ

منگل 23 فروری 2016 21:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) ساہیوال میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کا کالج چوک میں روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج ودھرنا ‘ کالج کی رجسٹریشن نہ ہونے سے رجسٹریشن نہ ہونے سے طلباء ذہنی تناؤ کا شکار ہونے لگے ‘وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج کے سینکڑوں طلباء وطالبات نے آج بھی اپنا احتجاج جاری رکھا اور کالج چوک میں روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج و دھرنا دیا ۔

طلباء وطالبات کاکہنا تھا کہ کالج کی رجسٹریشن نہ ہونے سے ان کا فیوچر داؤ پر لگاہو ا ہے اور وہ ذہنی تناؤ کاشکار ہورہے ہیں جبکہ متعلقہ حکام کالج کی فیکلٹی پوری کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث ان کا تعلیمی نقصان ہورہاہے اور وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چند روز قبل فائنل ائیر کے رزلٹ میں ساہیوال میڈیکل کالج کی پوزیشن پنجاب بھر میں ٹاپ پر ہے اور کالج کی طالبہ ام حبیبہ نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے لیکن اس کے باوجود کالج کی رجسٹریشن کا نہ ہونا حکومت کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ مسلسل جاری رہا تو طلبا و طالبات مایوسی کاشکار ہو جائیں گے اور ان کا کیئریر تباہ ہوجائے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں