ساہیوال‘ میڈیکل کالج کے طلبا ء وطالبات کاعلامتی قبر نکال کر زندہ در گور کرنے کا شدیدا حتجاج

کلاس رومز پر تالے ‘ڈگری دو یا موت دو کے نعرے‘رجسٹریشن نہ ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کو فیکلیٹی پوری کرنے کی ہدایت کی ہے‘پرنسپل کالج کا موقف

ہفتہ 20 فروری 2016 19:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) میڈیکل کالج کے طلبا ء وطالبات کاعلامتی قبر نکال کر زندہ در گور کرنے کا شدیدا حتجاج ‘کلاس رومز پر تالے ‘ڈگری دو یا موت دو کے نعرے‘رجسٹریشن نہ ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان ‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کو فیکلیٹی پوری کرنے کی ہدایت کی ہے‘پرنسپل کالج کا موقف۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات نے کلاس رومز پر تالے لگا کر احتجا ج کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا اور کالج میں علامتی قبر نکال کر طلبہ و طالبات کو زندہ درگور کرنے کا احتجاج کرتے ہو ئے ڈگری دو یا موت دو کے نعرے لگائے۔ ان کا کہناتھا کہ امتحانات میں پنجاب بھر میں اول آنیوالے کالج کی رجسٹریشن نہ ہونا ظلم کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اب ہم پاس ہوکر بھی ڈگری سے محروم ہیں ہمیں زندہ درگورکردیاجائے۔ اس سلسلہ میں پرنسپل کالج چوہدری افتخار احمد کاکہنا تھاکہ پی ایم ڈی سی کی ٹیم نے وزٹ کیاتھا اور کالج اور ہسپتال کی سہولتیں پوری ہونے اور 7پروفیسر ز ‘ 9ایسوسی ایٹ پروفیسر ز اور 5 اسسٹنٹ پروفیسرز کی کمی پوری ہونے تک رجسٹریشن نہ ہونے کاکہاتھا لیکن صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے فیکلٹی پوری کرنے کی التجا کی تھی جس پرانہوں نے چیف سیکرٹری کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔اسی سلسلہ میں دو چار روز میں ایک ٹیم وزٹ کریگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کنٹریکٹ پر فیکلٹی پوری کرنے کی تجویز پر بھی غور کیاجارہاہے تاہم فیکلٹی رجسٹریشن کے بعد کالج کی رجسٹریشن ہو جائیگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں