ساہیوال‘ قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ‘23 فروری کو پھانسی دی جائیگی

جمعرات 18 فروری 2016 22:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) قتل کے مجرم کی سزائے موت کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری۔ مجرم کو 23فروری کی صبح پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے رہائشی فیض عرف فیضو کی گرفتاری کیلئے پولیس ریڈ کرتی تو اسے مخبری کا شبہ ہوا اور فیض عرف فیضو نے 12مئی 1992کو فائرنگ کرکے ناصر محمود کے والد برکت علی کو قتل کردیا جس کا تھانہ چوچک ضلع اوکاڑہ میں مقدمہ قتل درج ہوا۔

کیس کی سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر سیشن جج اوکاڑہ سرفرا ز احمد تارڑ نے 3جولائی 1997کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزاسنائی اعلیٰ عدالتوں اور صدر پاکستان کی طرف سے اپیلیں خارج ہونے پر عدالت نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے جس کے تحت23فروری کی صبح ساڑھے 6 بجے سنٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں