پنجاب حکومت کسانوں کی ما لی مشکلات کم کر نے اور مسائل کو حل کر نے میں سنجیدہ ہے ‘ان کی فصلوں کا بہتر معاوضہ دلا نے کے لئے تمام اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں

کمشنر ساہیوال ڈویڑن عظمت محمود کی کسان اتحاد کے نمائندہ وفد سے بات چیت

ہفتہ 13 فروری 2016 20:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) کمشنر ساہیوال ڈویڑن عظمت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کی ما لی مشکلات کم کر نے اور مسائل کو حل کر نے میں سنجیدہ ہے اور ان کی فصلوں کا بہتر معاوضہ دلا نے کے لئے تمام اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔کسانوں کے جا ئزہ مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کے لئے سفارشات صوبا ئی حکومت کو بجھو ائی جا رہی ہیں تاکہ مسائل کا مستقل حل نکا لا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کسان اتحاد کے نما ئندہ وفد سے ملاقات میں کہی جس میں آرپی او محمد طارق چوہان ‘ڈی سی او آصف اقبال چوہدری اور ڈی پی او سید با قر رضا اوراے سی جنرل اشفاق الر حمن خان کے علاوہ کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھو کھر‘پنجاب کے صدر رضوان اقبال اور دوسرے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کسان اتحاد کو یقین دلا یا کہ کسانوں کو ما لی نقصان سے بچانے کے لیے قلیل المدتی اقدامات کے ساتھ ساتھ طویل المدتی پا لیساں بھی بنا ئی جا ئیں گی تاکہ زراعت بھی ترقی کر ے اور ملک خوراک میں خود کفیل ہو سکے۔

اجلاس سے کسان اتحاد کے صدر خالد محمود خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت سے زرعی اجناس پر فوری پابندی عائد کی جا ئے کیو نکہ پا کستان کا کسان زرعی مداخل کی مہنگائی کے سبب بھارتی اجناس کے نر خوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے زرعی تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ مختلف فصلوں کے نئے بیج زمینداروں کو دئیے جا ئیں تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں