تحریک جوانان پاکستان ساہیوال کے زیرا ہتمام ویلنٹائن ڈے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 13 فروری 2016 20:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) تحریک جوانان پاکستان ساہیوال کے زیرا ہتمام ویلنٹائن ڈے کے خلاف ساہیوال پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت ضلعی صدر محمد ظفرا قبال نے کی۔احتجاجی مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھائے ہو ئے تھے جن پر ویلنٹائن ڈے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرہ میں نوجوان وکلاء بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے ضلعی صدر تحریک جوانان پاکستان محمد ظفرا قبال‘ محمد یحییٰ ایڈووکیٹ‘ لیاقت علی چوہدری ایڈووکیٹ ودیگرنے کہاکہ ویلنٹائن ڈے اسلامی طرز عمل کے منافی ہے ویلنٹائن ڈے کو یوم حیاء کے طورپر منانا چاہیے اور میڈیا کو اس برائی کو روکنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر ناچاہیے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو اپیل کی کہ وہ اس دن کو یوم حیاء کے طورپر منائیں اور نوجوان نسل کو گمراہ ہونے سے بچاتے ہو ئے اپنا دینی واخلاقی کردار اداکریں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں