سنٹرل جیل ساہیوال میں موک ایکسرسائز کا انعقاد ‘طے شدہ پروگرام کے مطابق فائرنگ اور ہنگامی الارم بجایاگیا

ہفتہ 6 فروری 2016 19:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیاگیا اورطے شدہ پروگرام کے مطابق فائرنگ اور ہنگامی الارم بجایاگیا جس کے بعد جیل اہلکاروں اور افسران نے سپرنٹنڈ نٹ جیل گلزا ر احمد بٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے اپنی پوزیشنیں سنبھالیں ۔

(جاری ہے)

ہنگامی الارم بجنے پر ڈی ایس پی سٹی ‘مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز ‘ ریزرو پولیس ‘سپیشل یونٹ ‘سی ٹی ڈی ‘ریسکیو1122 ‘بم ڈسپوزل سکواڈ‘ فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کے اہلکار فوری موقع پر پہنچے اور ہنگامی ایکسر سائز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد ‘عملہ آوروں کی روک تھام ‘خود کش حملہ سے بچاؤ اور آگ لگنے جیسی صورتحال میں بچاؤکیاگیا۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل گلزا ر احمد بٹ نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہاہے اور موجودہ حالات کے پیش نظر تمام سکیورٹی فورسز کومتوقع حملوں اور دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انشاء اﷲ وطن عزیز کی طرف کوئی بھی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں