ساہیوال، گواہی کے لیے پیش نہ ہونے پر 6پولیس افسروں کے بلا ضمانت ورنٹ گرفتار ی جاری

ہفتہ 6 فروری 2016 18:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) اڈیشن سیشن جج ساہیوال چوہدری محمد طارق نے تھانہ یوسف والا اور تھانہ نور شاہ کے چھ پولیس افسروں کے منشیات کے معروف مقدمہ میں بطور گواہ بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے بلا ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور انہیں گرفتار کر کے مقررہ تاریخ 18 فروری اور 17فروری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے حکم دیا ہے جن میں تھانہ یوسف والا کے گیمبر چوکی انچارج نور صمد سب انسپکٹر ، اے ایس آئی ذوالفقار احمد ،محرر محمد حسین، اے ایس آئی عامر فاروق اور تھانہ نور شاہ کے سب انسپکٹر محمد اسماعیل اور اے ایس آئی عزادار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عدالت میں ان پولیس افسروں کی گواہی پر پیش نہ ہونے کی وجہ سے با اثر ملزمان منشیات کی بھاری مقدار کے مقدمہ سے بری ہونے کی راہ ہموار ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں