ساہیوال میں ڈاکو راج: 19لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے گئے،مزاحمت پر 3 افراد زخمی

جمعہ 5 فروری 2016 16:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) ساہیوا کے نواح میں ڈاکوؤں نے انیس لاکھ اونچاس ہزار آٹھ سور روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے ڈاکوؤں کی فائرنگ اور تشدد سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ڈکیتی کی پہلی واردات چک 9-90ایل میں ہوئی یہاں فریاد علی کی بیوی بس کے انتظار میں عارف چوک پل پر کھڑی تھی کہ اسے ایک رکشہ میں سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے زبر دستی رکشہ میں بیٹھا کر عارف والا روڈ پر لے گئے جہاں اس سے تیرہ لاکھ نوے ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔

دوسری واردات شاداب ٹاؤن میں سمیع الله کی دکان پر ہوئی یہاں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر پنتیس ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور مذاحمت پر اس کے ملازم کو گولی مار دی جسے بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی تیسری واردات کچی آبادی کمیر میں ہوئی یہاں محمد صادق زمیندار کے گھر آتش اسلح سے مسلحہ نو ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ان کے قبضہ سے چار لاکھ باسٹھ ہزار آٹھ سور وپے کی نقدی زیورات وغیرہ چھین لیے جب محمد صادق کی بیٹی بھاگنے لگی تو اس کے کانوں سے بالیا ں نوچ لی جس سے اس کے دونوں کا شدید زخمی ہو گئے۔

جب ملزم گھر سے باہر نکلے تو ایک راہ گیر نے شور کیا جس پر ڈاکوؤں نے اسے بندوق کے بٹ راہگیر کے سر پر مار کر شدید زخمی کر دیا جسے بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ڈکیتی کی چوتھی واردات چک 5-63ایل کے قریب جی ٹی روڈ پر ہوئی یہاں ایک بیوپاری لیاقت علی ریکوری کے بعد اپنی موٹر سائیکل 5721ایس ایل کے پر قادرہ آباد جا رہا تھا کہ چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اس سے باسٹھ ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ غلہ منڈی ، تھانہ کمیر اور تھانہ یوسف والا نے چار مقدمات 397-395-394-392اور 382ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تینوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کر ا دیا گیا ہے ۔پولیس ابھی تک ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں