ساہیوال ‘یو نین کونسل 48/7 کا کمپیوٹر چوری ہونے کی سزا شہریوں کو ملنے لگی ‘ پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج کیلئے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے ‘شہریوں کا شدید احتجاج ‘ڈی سی او ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ

بدھ 3 فروری 2016 17:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) یو نین کونسل 48/7 کا کمپیوٹر چوری ہونے کی سزا شہریوں کو ملنے لگی ‘ پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج کیلئے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے ‘شہریوں کا شدید احتجاج ‘ڈی سی او ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر48/7 دفتر انصار گلی کا کمپیوٹر چند ماہ قبل چوری ہوگیا جس کی سزا متعلقہ دفترنے شہریوں کو دینا شرو ع کردی اور پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج کیلئے جانیوالے افراد کو بار بار چکر لگوا کر خوارکیاجاتاہے اور انہیں سرٹیفکیٹ بناکر نہیں دیئے جاتے۔

نادرا دفتر سے ب فارم اور قومی شناختی کارڈ کیلئے پیدائش نامہ ضروری ہونے پر شہری پریشان ہو گئے ہیں اوریو سی متعلقہ عملہ تاخیری حربے استعمال کرکے شہریوں کو پریشان اور مٹھی گرم کرنے پر مجبور کررہاہے۔مٹھی گرم کرنے پر متعلقہ عملہ دیگر یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ بناکر دیتاہے جس میں لفظی غلطی کرکے شہریوں کو تنگ کیاجاتاہے۔ شہریوں نے ڈی سی ا وساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں