پی آئی اے کے معاملے پرسیاست ہورہی ہے ٗاپوزیشن قومی نوعیت کے ایشو پر سیاست نہ کرے ٗ وزیر اعظم

ہڑتال کر نے والوں کو اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ٗہڑتال اور دھمکیوں کا کلچر قبول نہیں ٗہڑتال میں شریک ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا ٗ کام کر نے والوں کو انعام دیاجائیگا ٗ نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

منگل 2 فروری 2016 21:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے معاملے پرسیاست ہورہی ہے ٗاپوزیشن قومی نوعیت کے ایشو پر سیاست نہ کرے ٗہڑتال کر نے والوں کو اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ٗہڑتال اور دھمکیوں کا کلچر قبول نہیں ٗہڑتال میں شریک ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا ٗ کام کر نے والوں کو انعام دیاجائیگا۔

کول پاور پلانٹ کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں ہڑتال کرنے والوں کو اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہڑتال کے باعث پی آئی اے کو یومیہ 10 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے اور معاملے پر سیاست کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال میں شریک ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جائے گاٗ کام کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی تیزی سے کام ہورہا ہے۔’معیشت ترقی کرے گی تو برآمدات میں بھی اضافہ ہوگاوزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ لازمی سروس ایکٹ بھٹو، ضیاء اور پھر پیپلزپارٹی دور میں بھی نافذ کیا گیا جو تمام آپشنز کے استعمال اور مذاکرات کے بعد نافذ کیا گیا ٗ ایکٹ کو 1976 میں ذوالفقار بھٹو نے بھی نافذ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے نام پر سیاست ہورہی ہے اور سیاسی جماعتیں بحران کی پشت پناہی کررہی ہیں لہٰذا اپوزیشن قومی نوعیت کے ایشو پر سیاست نہ کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلائٹس آپریشن کیلئے متبادل انتظامات کرلیے ٗپی آئی اے ملازمین احتجاج ریکارڈ کرائیں مگر ہم فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہڑتال اور دھکیوں کا کلچر قبول نہیں کیا جائیگا ٗہڑتال کرنے والے ایک سال کے لیے جیل بھی جاسکتے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پی آئی اے ایکشن کمیٹی مسئلے کے حل کے لیے حکومت سے مذاکرات کرے کیونکہ ہڑتال سے ادارے کو 50 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے جب کہ حکومت ادارے کا نقصان اور ملک کی بدنامی برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں