ساہیوال‘ نلکے کا پائپ دینے کے تنازعہ پر ایک شخص قتل

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:41

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) نلکے کا پائپ دینے سے انکار کے رنج پر ڈنڈا مار کر ایک شخص کو قتل کردیا ‘مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

قتل کی واردات نواحی گاؤں 56/GDمیں ہوئی یہاں جٹاں بی بی نے امیر علی سے نلکے کا پائپ مانگا تو امیر علی نے پائپ دینے سے انکارکردیا جس کابشیروغیرہ کو سخت رنج تھا ۔گزشتہ روز بشیر احمد وغیرہ 3ملزمان نے امیر علی کے گھر میں داخل ہوکر دھاوابول دیا امیر کے سینے پر ڈنڈوں کے وار کئے اوراسے زخمی کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس تھانہ بہادر شاہ نے شازیہ بی بی کی رپورٹ پر بشیر وغیرہ 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں