ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے 1320 میگاپاور پلانٹ کے منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے ‘روزانہ 3500 افراد کام کررہے ہیں یہ منصوبہ اگلے سال مکمل ہوگا جس کی بدولت انرجی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی

پنجاب کے وزیر زکوٰۃ وعشر ملک ندیم کامران کاساہیوال پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:40

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر زکوٰۃ وعشر ملک ندیم کامران نے کہاہے کہ ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے 1320 میگاپاور پلانٹ کے منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے جہاں روزانہ 3500 افراد کام کررہے ہیں یہ منصوبہ اگلے سال مکمل ہوگا جس کی بدولت انرجی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وہ گذشتہ رات آرٹس کونسل جناح ہال میں ساہیوال پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پرڈی پی او محمدباقررضا‘ ایم پی اے پیرخضر حیات شاہ کھگہ ‘ صدرپریس کلب عزیزالحق گورایہ ‘ چیئرمین سیدشفقت حسین گیلانی ‘صدرپی ایچ اے حاجی احسان الحق ادریس‘ صدر ساہیوال بار مہر مسعود صادق تلہ ایڈووکیٹ ‘صدرچیمبرآف کامرس شیخ شہزادفاروق ‘ چیئرمین بزنس لاؤنج چوہدری ارشدحسین‘ سابق صدر چیمبر حاجی سہیل انجم‘مسلم لیگی راہنما چوہدری محمدماجد علی ودیگر معززین شہر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صحافتی پیشہ سے منسلک افراد نے ساہیوال کی ترقی کیلئے ہمیشہ پازیٹو رول اداکیا ہے۔ پریس کلب کی بحالی اور ترقی میں بھی سب نے اپنا اپنا کردار اداکیا۔ اجتماعی طورپر انتظامیہ ‘سیاستدان اورتاجر برادری انکے کردار سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں گائیڈ بھی کرتے ہیں اور ٹیم ورک کے طورپر کام کرکے ساہیوال کی ترقی میں اپنا کردار اداکررہے ہیں۔

قبل ازیں پریس کلب کے نومنتخب صدرعزیزالحق گورایہ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے رہائشی مسائل حل کرنے کیلئے صحافی کالونی کے اعلان پر عملدرآمداورپریس کلبوں کیلئے سالانہ گرانٹس دی جائے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے ساہیوال پریس کلب کی کنٹین اورباغیچہ وغیرہ کیلئے دی گئی گرانٹ6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کرنے کااعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں