ساہیوال بورڈ کا سپر چیکنگ اور سپیشل چیکرز سالانہ امتحانات 2016کی بھرتی کا فیصلہ

جمعرات 28 جنوری 2016 15:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ساہیوال بورڈ نے میٹرک ،انٹر سالانہ امتحان 2016 کی جوابی کاپیوں کی مارکنگ پر طلباء و طالبات کے اعتماد اور شفافیت بڑھانے کیلئے سابقہ سال کی طرز پر سپر چیکنگ اور سپیشل چیکرز / اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ مارکنگ جیسے حساس کام میں غلطی کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔

یہ بات کنٹرولر امتحانات سید طاہر حسین جعفری نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپیشل چیکر / اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامنرکیلئے کم از کم تعلیم گریجوایشن اور سپر چیکر کیلئے صرف فریش بی کام ،ایم اکم اور ماسٹر ڈگری (سائنسز)کے وہ امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے جو کہیں سروس نہ کرتے ہوں ۔سپر چیکر اور سپیشل چیکر / اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامنر کیلئے درخواستیں 15 فروری تک بورڈ کی سکریسی برانچ میں دی جا سکتی ہیں جبکہ درخواست جمع کرواتے وقت تمام اصل اسناد چیک کروانا ہوں گی ۔درخواست کے ہمراہ شناختی کارڈ اور آخری سند کی کاپی بھی مہیا کرنی ہو گی ۔واضح رہے کہ درخواست فارم بورڈ کی ویب سائٹ پر مہیا کر دیا گیا ہے

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں