ناقص سیکورٹی انتظامات پر ساہیوال ڈویژن نے گیارہ تعلیمی ادارے سیل کر دیے گئے چالیس کو وارننگ ،کمشنرساہیوال

جمعرات 28 جنوری 2016 15:27

تعلیمی ادارے سیل کر دیے گئے ہیں اور چالیس تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے وارننگ دے دی گئی ہے اور کہا تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں تینوں اضلاع کے انتظامی اور پولیس افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جن میں اضافی گارڈز کی بھرتی ،تعلیمی اوقات میں انٹرنل پٹرولنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی شامل ہیں تاہم ضلع پاکپتن کے 9اور ضلع اوکاڑہ کے جن 2 تعلیمی اداروں کو سیل کیا گیا ہے ان کو سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرنے پر ہی کھولا جائے گا جبکہ جن چالیس تعلیمی اداروں کو سیکورٹی انتظامات کی وارننگ دی گئی ہے انہیں بھی قوائد کے مطابق انتظامات کرنا ہونگے ورنہ سیل بھی کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں مختلف سکولوں اور کالجوں کو 164 نئے اسلحہ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 280 مزید گارڈز بھی بھر تی کیے گئے ہیں جن کی ایلیٹ فورس کے زیر اہتمام تین روزہ تربیت کروائی جا رہی ہے۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ اے پلس اور اے کیٹگری کے تعلیمی اداروں میں تمام سیکورٹی انتظامات پنجاب حکومت کے ایس او پی کے مطابق یکم فروری تک مکمل کیے جائیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں