ن لیگ ،ق لیگ ،پی ٹی آئی سمیت9 امیدوارو ں کے کاغذات نامزدگی بحال،ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم

جمعرات 28 جنوری 2016 15:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج اپیلنٹ کورٹ ساہیوال عتیق الرحمن نے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے ضلع کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستوں کے 9امیدواروں کے کاغذات مسترد کر نے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کر کے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے جن میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک محمد ارشد کے بھائی محمد شاہد ملک ،عبدالرؤف ،جاوید اقبال ،محمد یونس مسلم لیگ (ن) غلام دستگیر سہو تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق یوتھ ونگ پنجاب کے حق نواز سگھلہ ،محمد اویس ،آفتاب بیگم اور ارشاد بی بی شامل ہیں مخصوص نشستوں کے ان امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر ساہیوال ضلع کونسل نے مسترد کر دئیے تھے اور ریٹرننگ آفیسرخاور شہزاد کے فیصلہ کے خلاف عدالت نے اپیلیں منظور کر کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں