محکمہ صحت کی ٹیم کا عطائی کی گشتی ڈسپنسری پر چھاپہ ،مضر صحت آلات جراحی برآمد

جمعرات 28 جنوری 2016 15:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) محکمہ صحت کی ٹیم نے چک 9-86ایل میں ایک گشتی ڈسپنسری ایک عطائی لیاقت علی کو چلاتے ہوئے پکڑ لیا جس کے قبضہ سے مضر صحت آلات جراحی بھی برآمد کر لیے جن میں نان میڈی کیٹٹڈ (پتنگ اڑانے والا دھاگہ)بھی برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم ڈرگ انسپکٹر ساہیوال عمیر مجید کی قیادت میں چیکنگ کے لیے جا رہی تھی کہ ٹیم کو اطلاع ملی کہ ایک عطائی لیاقت علی نے محکمہ صحت کی گشتی ڈسپنسری بنا رکھی ہے جو کہ نا صرف مرہم پٹی تک محدود ہے بلکہ چھوٹے اپریشن مریضوں کے کرتی ہے جس پر ٹیم نے چھاپہ مارا تو عطائی لیاقت علی ایک مریض کی مرہم پٹی جوتے بنانے والی رمبی سے زخم صاف کر کے او ر پتنگ دھاگہ سے زخم کے کٹ کی سلائی کر رہا تھا ۔

ٹیم نے چھاپہ مار کر پکڑ لیا اور آلات قبضہ میں لے لیے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں