ساہیوال،ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹیلی فون ایکس چینج پر چھاپہ،ایک ملزم گرفتار،ٹیلی فون مشینری ‘18لیپ ٹاپس ودیگر سامان برآمد

بدھ 27 جنوری 2016 21:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹیلی فون ایکس چینج پر چھاپہ ‘ٹیلی فون مشینری ‘18لیپ ٹاپس‘ سینکڑوں سموں سمیت لاکھوں روپے کا متعلقہ سامان برآمد ‘ ایک ملزم گرفتار ‘2فرار ہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گا?ں 95/6-Rکے ایک گھر میں اسلم وغیرہ غیر قانونی ٹیلی فو ن ایکس چینج نصب کررکھی تھی جس سے وہ مختلف ممالک میں غیر قانونی کالیں کرواتے تھے اور سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔

ایف آئی اے کو اطلاع ملی تو ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر احمد کی قیادت میں ایک ٹیم نے انکوائری کے بعد گزشتہ روز 95/6-Rمیں چھاپہ مار کر غیر قانونی ٹیلی فون ایکس چینج پکڑ لی اور وہاں سے ایکس چینج مشینری ‘ 18لیپ ٹاپ ‘1100موبائل سمیں ‘9بیٹریاں ‘3ڈشیں ‘3بیگ لیڈز سمیت دیگر متعلقہ سامان برآمد کرکے ایک شخص عبدالغنی کو گرفتارکرلیا جبکہ مرکزی ملزمان اسلم اور اکرم فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں