ناجائز حراست اور فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائیگی،ڈی پی او ساہیوال

بدھ 27 جنوری 2016 21:54

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد باقر رضا نے کہاہے کہ تھانوں میں ناجائز حراست اور فرائض میں غفلت کرنے والوں کے خلاف محکمانہ ایکشن لیاجائے گا۔ پولیس کا عوام دوست ویڑن میری اولین ترجیح ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ وقت کا اہم تقاضاہے جس کے لئے پولیس افسران کو عوام کے ساتھ دوستانہ ماحول قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

وہ یہاں گزشتہ شام تھانہ سٹی ساہیوال کے دورہ کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات اور جرائم کے خاتمے کے لئے عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے عوامی تعاون کے بغیر پولیس تنہا اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے ایس ایچ او ہدایت کی کہ اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈا?ن کیاجائے۔

علاقہ میں گشت کے نظام کو موثر بنایاجائے اور بازاروں میں چوکیدار رکھوائے جائیں تاکہ علاقہ میں امن وامان کا قیام اور وارداتوں کی روک تھام کو یقینی بنایاجاسکے۔دورہ کے دوران انہوں نے تھانے کی حوالات ‘اسلحہ خانہ ‘ ریکارڈ کی چیکنگ کی اور تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کو سن کر فوری انصاف کی فراہمی کے احکامات جاری کئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں