ساہیوال،اراضی ریکارڈ کو جدید کمپیوٹرائزڈ نظام میں تبدیل کرنے سے پٹواریوں نے دفاتر میں بیٹھنا چھوڑ دیا

پیر 25 جنوری 2016 22:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) اراضی ریکارڈ کو جدید کمپیوٹرائزڈ نظام میں تبدیل کرنے سے پٹواریوں نے اپنا دفاتر میں بیٹھنا چھوڑ دیا‘ پٹواریوں کی حاضری کم ہونے سے سائلین پریشان‘ وزیرا علیٰ پنجاب ‘کمشنر وڈی سی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے اراضی ریکارڈکو جدید کمپیوٹرائزڈ نظام میں تبدیل کرنے سے تحصیل آفس میں پٹواریوں نے اپنے دفاتر میں بیٹھنا چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے جدید کمپیوٹرایزڈ نظام کا مقصد شہریوں کے اراضی ریکارڈ کو محفوظ اور وارثت میں ہیرا پھیری کی روک تھام کو یقینی بناکر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا تھا لیکن اس نظام کے بعد شہریوں کے مسائل کئی گنا زیادہ بڑھ گئے جس کی سب سے بڑی وجہ پٹواریوں کا اپنے دفتر نہ بیٹھنا ہے ۔ پٹواریوں کی حاضری انتہائی کم ہونے سے دور دراز سے آنیوالے سائلین کو سخت سردی میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔خاص سائلین کو پٹواری حضرات چمک کے عوض ریلیف دیتے ہیں جبکہ عام سائلین کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ‘کمشنر اور ڈی سی او ساہیوال سے مطالبہ کیاہے کہ پٹواریوں کی ان کے دفاتر میں حاضری کو یقینی بناکر انہیں ریلیف فراہم کیاجائے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں