سکولوں اور کالجز کی سکیورٹی سخت کردی گئی،ڈی پی او ساہیوال

پیر 25 جنوری 2016 22:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء)سکولوں اور کالجز کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیاہے اور سکیورٹی پرمامو ر گارڈز کوپولیس لائن ساہیوال میں 3 روزہ سکیورٹی ٹریننگ دی جائیگی ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدباقر رضا نے اخبارنویسوں سے ایک ملاقات میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملکی حالات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور گارڈز کو27جنوری تک ٹریننگ دی جائیگی جس کی نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور انچارج سکیورٹی کرینگے ۔

انہوں نے ضلع بھر کے مختلف سکولز اور کالجز کا دورہ کرکے ایس ایچ اوز کو سکولوں کے ارد گرد خاص طور پر سکول ٹائمنگ میں موثر گشت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں