ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3اغواء کارمارے گئے ‘4پولیس اہلکار زخمی
منگل 19 جنوری 2016 15:13
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) چیچہ وطنی کے جنگل میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 3اغواء کار مارے گئے جبکہ 4پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل سرکاری بلڈنگ کے ٹھیکیدار عمران حمید کو اغواء برائے تاوان کیلئے اغواء کیاگیا جس کے بعد ملزما ن نے گرفتاری کے خوف سے عمران حمید کو نشہ آور چائے پلانے کے بعد ہاتھ پاؤ ں باندھ کر گلا دبا کر قتل کردیا اورشریف کالونی ساہیوال کے نزدیک اسے گڑھا کھود کر دفن کردیا ۔
قتل کے باوجود ملزمان نے 8لاکھ25ہزارروپے تاوان وصول کیا اور روپوش ہو گئے۔ ڈی پی او ساہیوال سید باقر رضا نے اطلاع ملنے کے بعد تھانہ سول لائن میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرادیا اور سی آئی اے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹاسک دیا۔(جاری ہے)
جس نے 4روزقبل ایک ملزم اعجاز وٹو کو گرفتار کیا ۔ دوران تفتیش انکشاف پر نعش برآمدکرلی۔ ملزم کے ایک اور ساتھی رمضان کو بھی گرفتار کرلیا ۔
آج پولیس تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے لے جارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کردی ۔جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں اغواء کار رمضان ‘ اعجاز وٹو اور ان کا نامعلوم ساتھی ہلاک ہوگیا جبکہ مبینہ پولیس مقابلہ میں سی آئی اے کے ایس آئی امجد اور 3کانسٹیبلان یونس ‘عثمان اور نوید بھی زخمی ہو گئے۔ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکرپوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل ساہیوال روانہ کردیا۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس چوکی ہڑپہ اسٹیشن کا تھانیدار 15ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
13سالہ بچی سے گھر میں گھس کر جبراً زیادتی ۔ مقدمہ درج۔ ایک گرفتار
نئی نویلی دولہن سمیت نوسر بازاوور سیز پاکستانی سادہ لوح محنت کش سے 6لاکھ 80ہزار نقدی، زیورات لے اڑے
عوام کو سستی روٹی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،کمشنر شعیب اقبال
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
ساہیوال، تین منشیات کے سمگلروں کو 43سال قید ،12لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں
ساہیوال، پولیس غلہ منڈی کا کا نسٹیبل شہریوں کو تنگ کرکے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
ساہیوال، زمیندار کی ماں سے کار سوار نو سرباز 2لاکھ30ہزارروپے نقدی اور زیورات لے اڑے
ساہیوال، ڈاکو کمپنی ملازم، کلرک ودیگر سے نقدی ،موٹر سائیکل،موبائل لوٹ کر فرار
شہریوں سے رشوت طلب کرنے پرتھانہ غلہ منڈی،چوکی بائی پاس پر تعینات وائرلیس آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج، ملزم ..
ہڑپہ میوزیم میں ورلڈ ہیریٹیج ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
ضلع ساہیوال کی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان