ساہیوال ،قبل از وقت ڈلیوری کرنے پر پیدا ہونے والی بچی 4گھنٹے بعد چل بسی ‘لیڈی ڈاکٹر سمیت 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 15 جنوری 2016 21:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) قبل از وقت ڈلیوری کرنے پر پیدا ہونے والی بچی 4گھنٹے بعد چل بسی ‘لیڈی ڈاکٹر سمیت 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں کارہائشی تنویر احمد اپنی بیوی کو ڈلیوری کیلئے لیڈی ڈاکٹر طلعت بی بی کے پاس لیکر گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے قبل از وقت زچگی کروادی جس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی بچی 4گھنٹے بعد ہی فوت ہو گئی ۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے 6ماہ بعد لیڈی ڈاکٹر سمیت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں