کمشنر ساہیوال کا ٹیچنگ ہسپتال میں مر یضو ں کو نا کافی سہولتوں کی فراہمی اور وارڈز میں ڈاکٹروں کی عدم مو جودگی کا سخت نو ٹس

جمعہ 15 جنوری 2016 21:31

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود نے ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں مر یضو ں کو نا کافی سہولتوں کی فراہمی اور وارڈز میں ڈاکٹروں کی عدم مو جودگی کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے ہسپتال انتظا میہ کو وارننگ دی ہے کہ وہ ہسپتال میں مر یضوں کو علاج معا لجہ کی بہتر سہو لیات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سینئر ڈاکٹر ز وارڈز کا روزانہ وزٹ کریں ورنہ تمام معاملات کو صوبا ئی سطح پر اٹھا یا جا ئے گا ۔

اپنے دفتر میں ساہیوال میڈ یکل کا لج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ صوبا ئی حکومت سالا نہ کروڑوں روپے مریضوں کی فلا ح و بہبود پر خر چ کر رہی ہے تاہم اگر مر یضو ں کو ایمر جنسی میں ادویات بھی دستیاب نہ ہوں وارڈز میں گندگی کے ڈھیر ہوں اور ایو ننگ میں پورے ہسپتال میں صرف ایک میڈ یکل آفیسر ہو تو ایسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی سی او آصف اقبال چوہدری ‘بورڈ آف گورنر کے چیئر مین شیخ محمد یو نس‘کا لج پر نسپل پر وفیسر ڈاکٹر افتخار احمد اور ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلا نی وینس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے بورڈ آف گورنر کے ممبران کو ہسپتال کے معاملات میں دلچسپی لینے اور اپنے اختیارات استعمال کر کے ہسپتال کے معا ملات کو ہنگامی بنیادوں پر درست کر نیکی ہدایت کی ۔

انہوں نے کا لج پر نسپل اور ہسپتال انتظا میہ کے درمیان روابطہ کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ سروس ڈلیوری میں بہتری آسکے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ساڑھے 6کر وڑ روپے کی لا گت سے ہسپتال کی مو جودہ عمارت کی تزئین و آرائش کا کا م شروع کیا جا رہا ہے جو جون تک مکمل کر لیا جا ئے گا جس کے بعد ہسپتال میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آجائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں