ساہیوال، بیو پاری کے بیٹے کا قاتل گرفتار ،پسٹل برآمد ،جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 14 جنوری 2016 19:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) پولیس فتح شیر نے گڑوی پل پر 2جنوری کو بیو پاری کے بیٹے محمد عامر کو گو لی مار کر ہلاک کر نے والے ملزم محمد حسن کو آج گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور چار گو لیاں بھی برآمد کر لیں ملزم نے 2جنوری کو بیوی سے نا جائز مراسم کے شبہ میں محمد عامر کو گو لی مار کر ہلاک کر دیا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف 302ت پ کا مقدمہ درج کیا تھا اب اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں