ساہیوال،434پیرا میڈیکل اسٹاف کو ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 13 جنوری 2016 20:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن کی 10سالہ جدوجہد کے بعد نوٹیفکیشن اور 4سال کے بعد اپ گریڈیشن پر عملدرآمد کا حکم نامہ جاری ہونے پر ضلع بھر کے 434سرکاری پیرا میڈیکل اسٹاف کو ترقی مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیرا میڈکس الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن ضلع ساہیوال کے ضلعی صدر حافظ اصغر علی گجر ‘سیکرٹری سید شاہد حسین ترمذی ‘سینئر نائب صدر ذوالفقار علی چشتی اور دیگر رہنماؤں فیاض احمد ‘ خواجہ ابوبکر اور رانا عبدالطیف ودیگر کی 10سالہ جدوجہد کے بعد حکومت پنجاب نے پیرا میڈکس کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں چاردرجاتی فارمولا کے تحت پیرا میڈکس کو سکیل نمبر 12۔

14 اور 16میں اپ گریڈ کرکے نوٹیفکیشن جاری لیکن 4سال عملدرآمدنہ ہوا ۔

(جاری ہے)

چند ماہ قبل سینکڑوں پیرا میڈکس نے ڈی سی او دفتر کے باہر احتجاج کیا جس پر ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال چوہدری کی دلچسپی کے بعد ای ڈی او ہیلتھ ساہیوال ڈاکٹر جاوید اشرف نے عملدرآمد کیلئے حکم نامے پر دستخط کئے جس کے نتیجہ میں ضلع بھر کے بنیادی ودیہی مراکز صحت‘تحصیل ہسپتالز اور رورل ڈسپنسریوں سے تعلق رکھنے والے 434 ڈسپنسرز ‘ویکسی نیٹرز ‘سی ڈی سی سپروائزر ‘ایل ایچ ویز‘مڈوائف ‘ریڈیو گرافر ‘لیب ٹیکنیشن ‘ڈینٹل ٹیکنیشن ‘مائیکرو سکوپسٹ اورآپریشن تھیٹر ز کو چھٹے سکیل سے 12ویں ‘14ویں اور 16ویں گریڈ میں ترقی مل گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں