وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،عمران ادریس چوہدری

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عمران ادریس چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مثبت پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں اور وہ حکومت کو بدنام کرنے کیلئے انتہائی اوچھے اقدامات اٹھا رہے ہیں لیکن مسلم لیگ نواز نے پہلے بھی عوامی خدمت کی سیاست کی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور سعودی عرب تنازعے میں کسی کا بھی ساتھ دینے سے قبل عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائیگا اور کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت پاکستانی مفادات کو ہر صورت میں سامنے رکھا جائے گا اور ترجیح دی جائیگی۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت اور فوج مکمل طور پر ایک پیج پر ہیں اور غلط قسم کے خواب دیکھنے والوں کے ہاتھ شرمساری کے علاوہ کچھ بھی نہیں آئیگا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں