ساہیوال، گیس کی طویل لوڈشیڈنگ خلاف شہریوں کا شدید احتجاج،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ‘گیس کا پریشر نہ ہونے پر شہریوں کا شدید احتجاج‘متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے مختلف علاقوں غلہ منڈی‘ بھٹونگر ‘بلال کالونی‘ دھوبی محلہ ‘ مسلم بن عقیل کالونی ‘لیبر کالونی‘ محلہ سٹی چرچ اوردیگر مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی روزانہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں خصوصاً گھریلو خواتین کو کھانا وغیرہ پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے اور شہری بازار سے کھانا لانے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے بتایا ہے کہ صبح ‘دوپہر اور رات کے اوقات میں اکثر گیس لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اور جب گیس آتی ہے تو ا س کا پریشر انتہائی کم ہونے سے کھانا وغیرہ پکانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس سلسلہ میں متعدد بارمتعلقہ گیس حکام کو توجہ دلائی گئی ہے اور شہریوں نے اس بارے متعدد بار احتجاج بھی کیاہے لیکن کسی گیس افسر کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور شہری شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں اور ان کے گھریلو بجٹ بھی متاثر ہورہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعظم ‘وفاقی وزیر اور گیس افسران سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں