ساہیوال،آل ایمپلائز سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ محفل میلاد ؐ کا انعقاد

جمعہ 8 جنوری 2016 21:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) آل ایمپلائز سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ساہیوال ریجن کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ محفل میلاد ؐ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ریجنل مینجر ساہیوال ریجن محمدارشد اور چیئر مین سی بی اے شیخ عبدالرؤف تھے۔

(جاری ہے)

محفل میلاد میں معروف عالم دین ڈاکٹر مظہر فرید شاہ نے نبی کریم ؐ کی سیر ت تفصیل سے بیان کی۔ اس موقع پر برانچ سیکرٹری ریاض الحق راجو ‘ برانچ انفارمیشن سیکرٹری محمد رزاق بھٹی‘ خورشید محمود ‘ ناصر نائب خاں‘سید الحسن چشتی کے علاوہ دیگرافسران وعملہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں