حکومت کی طرف سے ایمنسٹی سکیم قابل تحسین اقدام ہے، ٹیکس عملدرآمد سکیم سے قومی معیشت مزید مستحکم ہو گی،عمران ادریس چوہدری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 5 جنوری 2016 21:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما عمران ادریس چوہدری نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے ایمنسٹی سکیم قابل تحسین اقدام ہے تاجروں کیلئے رضا کارا نہ ٹیکس عملدرآمد سکیم سے قومی معیشت مزید مستحکم ہو گی اور ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی۔ مذکورہ سکیم تاجروں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے اس سے چھوٹے تاجروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے بہتر پالیسیاں بناکر ہی ملک میں بہتری لاسکتی ہے۔ حکومت نے بروقت نئی ٹیکس پالیسی دیکر ڈوبتی معیشت کو سہارا دیاہے جس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن والے حکومت کے ہر مثبت کام پر تنقید کر تے ہیں جو درست عمل نہیں۔ اس لئے اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے اور ملک وقوم کے مفاد میں قابل عمل پالیسیوں کی حمایت کرکے حکومت کا ہاتھ بٹائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ سکیم سے ٹیکس نیٹ کو نہ صرف وسعت ملے گی بلکہ ٹیکس کلچر کو فروغ بھی ملے گا اورٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ ہو گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں