ساہیوال ڈویژن میں 52920کسانوں کو امدادی رقوم کے چیک دئیے جا چکے ہیں ،کمشنر ساہیوال ڈویژن

منگل 5 جنوری 2016 21:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود نے کہا ہے کہساہیوال ڈویژن میں ابتک 52920کسانوں کو امدادی رقوم کے چیک دئیے جا چکے ہیں جبکہ 60032کسان حکومت کی اس اہم سکیم سے فائد ہ حاصل کرینگے ۔یہ بات کمشنر آفس میں ہو نے والی ایک ویڈ یو کا نفرنس میں بتائی گئی جسکی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود نے کی ۔

اجلاس میں ڈی سی اوز آصف اقبال چوہدری ‘سقراط امان رانااور جا وید اختر محمود‘ایڈ یشنل کمشنر امتیاز نذیر ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلا نی وینس اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں خصو صی طور پر قائم کسان مراکز پر روزانہ کی بنیاد پر چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں اور پورا عمل چند روز میں مکمل کر لیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ایسے تمام کیسوں کے معاملات بھی فوری حل کر نیکی ہدایت کی جو کسی تکنیکی وجہ سے زیر التوا ہیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ساہیوال میں اس پیکیج سے 20273 کسان استفادہ کر ینگے جن میں سے ابتک 16868 چیک جاری ہو چکے ہیں۔اسی طرح ضلع اوکا ڑہ میں 14670 میں سے12244اور ضلع پا کپتن میں 25089 میں سے 23807 کسانوں کو چیک دئیے جا چکے ہیں ۔کمشنر نے کسان پیکیج کو موجودہ حکومت کی طرف سے زمینداروں کی ما لی مشکلات کم کر نے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ مو جودہ حکومت کی کسان دوست پا لیسوں سے زرعی ترقی میں بڑی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں