ساہیوال،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سے رشوت لینے پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج

پیر 4 جنوری 2016 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سے رشوت لینے پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں شیخ محمد وقاص کے خلاف اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہوا اور سب انسپکٹر عارف بھٹی نے گرفتا رملزم سے بیگناہ کرنے کے عوض 2لاکھ روپے رشوت مانگی اور ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود مذکورہ سب انسپکٹر نے ملزم وقاص کو نہ تو بے گناہ کیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔

(جاری ہے)

تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے تفتیش کے بعد سب انسپکٹر عارف بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں