ساہیوال، شادی کی تقریب میں فائرنگ کا زخمی جاں بحق،قتل کا مقدمہ درج ،دو ملزم گرفتار

پیر 4 جنوری 2016 18:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) نواحی چک 9-127ایل شادی کی تقریب میں فائرنگ کیس کا زخمی نوجوان امداد حسین ہسپتال میں دم توڑ گیا جس پر پولیس یوسف والا نے مقتول امداد حسین کے باپ عبدالطیف کی رپورٹ پر پانچ ملزموں وقاص چوہان، محمد اختر اور تین نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں مقتول کے باپ نے الزام لگایا کہ زمین کے تنازع پر محمد اختر وغیرہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کا بہانہ بنا کر نا حق قتل کیا ہے۔ جس پر پولیس نے مقدمہ 302ت پ درج کر لیا ہے اور محمد اختر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ اس سے قبل وقاص چوہان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں