ساہیوال ،ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔پہلا حادثہ نورشاہ روڈ سرور چوک کے قریب ہوئی یہاں میاں بیوی عابد اور ثانیہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ تیز رفتار ویگن سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں عابد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ عابد کی بیوی شدید زخمی ہو ئی جسے فوری طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر فتو والا موڑ کے قریب ہوایہاں چیچہ وطنی سے موٹرسائیکل نمبری 9749/SLKپر دو نوجوان تیزرفتاری سے ساہیوال کی طرف آر ہے تھے کہ ایک ریڑھی سے ٹکرا کر نیچے گر گئے اور قریب سے گزرنے والے ٹرالر نمبری 810/TULکے ٹائروں کے نیچے آکر کچلے گئے جس کے نتیجہ میں شفیق مسیح اور دوسرا نامعلوم نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں