ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا صرف چھ ماہ میں 30 فیصد کام مکمل ، عالمی ماحولیاتی معیار کے مطابق بنانے کیلئے سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی استعمال ہو گی
بوائلر اسٹیل اسٹرکچر ففتھ پلیٹ فارم پر پہنچ گیا ، ٹربائن انسٹالیشن کا کام بھی شروع ،چمنی بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے
جمعہ 1 جنوری 2016 21:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) ساہیوال میں بننے والے کول پاور پراجیکٹ کا صرف چھ ماہ میں 30 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ، منصوبے کو عالمی ماحولیاتی معیار کے مطابق بنانے کے لئے سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس معیار کے پاور پراجیکٹ دنیا میں کم از کم چار سال میں مکمل ہوتے ہیں مگر ساہیوال کے منصوبے کو ڈھائی سال کے عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا۔
ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا 30 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بوائلر اسٹیل اسٹرکچر ففتھ پلیٹ فارم پر پہنچ گیا ہے۔ ٹربائن انسٹالیشن کا کام بھی شروع ہو چکا ہے جبکہ چمنی بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ کولنگ ٹاور، کول ان لوڈنگ ڈچ کا کام بھی تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔(جاری ہے)
حکومت نے کول منصوبے کو عالمی ماحولیاتی معیار کے مطابق بنانے کے لئے طے شدہ اخراجات سے بھی زیادہ کی اجازت دیدی ہے۔
منصوبے کو ماحولیاتی عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پہلا منصوبہ ہو گا جس میں سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی استعمال ہو گی۔ اس پاور ہاؤس کی چمنی 180 میٹر بلند ہو گی۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر روزانہ 1200 چینی اور ایک ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں۔ چینی کمپنی دو اسپانسپرز کے ساتھ ملکر 180 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی کالج روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
ساہیوال،کسان بورڈ نے پنجاب حکومت کے خلاف آج ساہیوال میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ
چیچہ وطنی میں رشوت طلب کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کا سخت ایکشن مقدمہ درج ،ملزمان پابند سلاسل
جنگلات کا تحفظ و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن
گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے صنعت زار ساہیوال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر ..
پنجاب حکومت نے ساہیوال سالڈ ویسٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی منظوری دے دی، کمشنر
زکوٰۃ کی رضا کارانہ ادائیگی کی ترغیب کے لیے واک و سیمینار کا انعقاد
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان