ریسکیو 1122 کے 26 اہڈہاک ملازمین ایک سال سے تنخواہوں سے محروم وزیر اعلیٰ تنخواہیں بھیج رہیں ہیں، ضلع آفیسر کا دلاسہ

جمعرات 31 دسمبر 2015 20:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 دسمبر۔2015ء) ریسکیو 1122 کے 26 اہڈہاک ملازمین ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہونے کے سبب زبر دست مالی بحران کا شکار ہیں اور 26 خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گے ہیں لیکن ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر خالد عبد اللہ خاموش تماشا ئی بنے ہوئے ہیں ریسکیو 1122 نے ایک سال قبل 26 ملازمین کو اہڈہاک بنیادوں پر بھرتی کیا جن میں ڈرائیور اور دوسرا اسٹاف شامل ہے ان ملازمین کو ٹریننگ کے بعد ریسکیو 1122 ساہیوال ڈیو ٹیاں لگا دی گئیں لیکن عرصہ ایک سال سے ان ملازمین کو تنخواہیں دینے کی بجائے حیلے بہانے کرکے ٹرخایا جاتا رہا اب پھر دسٹرکٹ آفیسر ساہیوال ڈاکٹر خالد عبد اللہ نے ملازمین کو چکمہ دیے دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ہے اور دس جنوری تک تنخواہیں ادا کر دی جائے گی تنخواہوں سے محروم ملازمین مالی پریشانیوں کے سبب اپنی ڈیوٹیاں اس طرح سر انجام دے سکے گے اس لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ریکسیو 1122 کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر کنٹرول کرنا چاہیے ورنہ یہ ادارہ اپنے افادیت کھو بیٹھے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں