ساہیوال، سبزی فروش کے گھر واردات ،مزاحمت پر گولی لگنے سے شدید زخمی ،ہسپتال داخل ہوگیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 17:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) نواحی چک 85/6-R میں ایک ریڑھی فروش محنت کش کے گھر چا ر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ڈاکوؤں نے مزاحمت پر محنت کش غلام عباس کو گولی مار دی جس سے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ساہیوال میں داخل کروا دیا گیا بتایا گیا ہے کہ رات گیارہ بجے ڈاکوؤں کا ایک گروہ گھس آیا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی وغیرہ مالیات دو لاکھ روپے لوٹ لیا اور مزاحمت پر غلام عباس کو گولی مار دی پولیس فرید ٹاؤ ن نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شرو ع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں