ساہیوال، دہاتیوں اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ،ایک ڈاکوہلاک

جمعرات 31 دسمبر 2015 17:27

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) نواحی چک 157/9-L کے قریب دیہاتیوں اور ڈاکوؤں میں مقابلہ فائرنگ کے بعد ایک ڈاکو مارا گیاجبکہ ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے ساتھی ساتھ لیکر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک نمبر 143/9-L میں پولٹری فارم پر رانا محمد ارشد اپنی گاری میں مرغیاں لینے آیا تو موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے نقدی پجاس ہزار روپے پستول دیکھا کر چھین لی جس کے بعد دوسری گاری میں رانا خالد پولٹری فارم پر آیا تو ڈاکوؤں نے خالد اور دیگر چار افراد سے سوا لاکھ روپے کی نقدی چھین لی جس کے بعد پوٹری ڈیلروں کے شور مچانے پر دیہاتیوں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور چک 157/9-L کے قریب ڈاکوؤ ں اور دیہاتیوں کے درمیان ایک گھنٹہ گولیوں کے تبادلہ کے بعد ایک ڈاکو مارا گیا اور اسکے دو ساتھی ڈاکو دوسری موٹر سائیکوں پر فرار ہوگئے جن میں ایک ڈاکو گولی لگنے سے زخمی تھا مرنے والے ڈاکوکی لاش شناخت نہیں ہوسکی اس کے قبضہ سے دو پسٹل ایک بلا نمبری کا سیاں رنگ کی 125 ہونڈا موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے پولیس ڈیرہ رحیم اور پولیس کمیر نے تین مقدمات ڈکیتی اور ڈاکو کی ہلاکت کے درج کر لیئے ہیں فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کا کوئی سراخ نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں