ساہیوال، گینگ ریپ کے ملزم دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتار ملزم خالد مختار سے ناجائز پسٹل اور گو لیاں بھی برآمد

بدھ 30 دسمبر 2015 18:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) اڈہ غازی آباد گینگ ریپ کیس کا مرکزی ملزم محمد خالد مختار سات ماہ بعد گرفتار ۔ڈی این اے ٹیسٹ میں ملزموں کی نشان دہی کے بعد تین ملزم محمد افضل ،احسن اور محمد خالد مختار بھی گرفتار 7دہشتگردی ایکٹ اور 376ت پ کے تحت مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 23مئی 2015کو اڈہ غازی آباد پر ایک با ئیس سالہ لڑکی عائشہ یعقوب کو ملزموں نے دھوکہ دہی سے ایک کمرہ میں لے جا کر محمد افضل اور محمد خالد مختار نے گینگ ریپ کیا جبکہ احسن ملزم پہرہ دیتا رہا اور کئی یوم تک ہوس کا نشانہ کمرہ میں بند کر کے بناتے رہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ 376ت پ اور 7دہشتگردی ایکٹ درج کر کے دو ملزموں محمد افضل اور احسن کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم محمد خالد مختار بیرون ملک فرار ہو گیا پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ڈی این اے ٹیسٹ کروا دیا تو 22دسمبر کو ڈی این اے رپورٹ میں تصدیق ہو گئی اور پولیس نے بیرون ملک سے واپسی پر گزشتہ رات محمد خالد مختار کو بھی گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں